اعلانات

تازہ ترین ویڈیو

ضرور ملاحظہ کریں!

 

آپ وزیٹر نمبر
ہیں۔
Membership Membership:
Latest New User Latest: Peroz Iqbal
Past 24 Hours Past 24 Hours: 0
Prev. 24 Hours Prev. 24 Hours: 0
User Count Overall: 57

13-Apr-2014 02:12:56 ::: قاضی عتیق الرحمٰن پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر اور محمد حبیب اللہ صدیقی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ 
بدر کمال چشتی صدر پنجاب،لقمان کھوسو صدر سندھ، عارف علی شاہ صدر بلوچستان اور ڈاکٹر ولی الرحمان صدر خیبر پختونخواہ
ناصر رحیم سندھ، سید راشد علی گردیزی پنجاب سعید الدین طارق بلوچستان اور راشد ترین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری منتخب

لاہور(  )پاکستان فلاح پارٹی کے اراکین کا انتخابی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے دوسرے دو سالہ عبوری دور کے لئے چاروں صوبوں کے اراکین نے اپناحق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ہری پور کے قاضی عتیق الرحمٰن کو ایک بار پھر مرکزی صدر منتخب کرلیا۔

[..مزید پڑھیئے]


30-Mar-2014 08:00:00 ::: ہردورمیں حکمران ذاتی مفادات کی خاطرملکی سلامتی کے تحفظ سے منحرف رہے.
ملکی بقاء وسلامتی کے لیے ہرشہری کواپنے حصے کاکرداراداکرناہوگا.جوپاکستان ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح نے دیاتھاہم اس کی حفاظت نہ کرسکے 
ہری پورمیں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سےپاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدرقاضی عتیق الرحمن اور دیگر کا خطاب

ہری پور(نمائندہ خصوصی)ملکی بقاء وسلامتی کے لیے ہرشہری کواپنے حصے کاکرداراداکرناہوگا.جوپاکستان ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح نے دیاتھاہم اس کی حفاظت نہ کرسکے اورمیں ایک بازوکٹواکربھی ہم نے ہوش کے ناخن نہیں لیے ہردورمیں حکمران ذاتی مفادات کی خاطرملکی سلامتی کے تحفظ سے منحرف رہے ساٹھ ہزاربے گناہوں کاخون بہانے والوں کے ساتھ مذاکرات آآئین شکنی کے مترادف ہیں ان خیالات کااظہارپاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدرقاضی عتیق الرحمن نے ہری پورمیں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.کانفرنس کاانعقادپاکستان فلاح پارٹی ضلع ہری پورکی جانب سے کیاگیاتھا

[..مزید پڑھیئے]


28-Mar-2014 01:00:00 :::

ڈبل سواری اور موبائل کی بندش کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عوام کی آواز ہے۔
ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دائرے کار کو وسیع کیا جائے اور دوبارہ تجاوزات نہ ہونے دی جائیں۔(محمد حبیب اللہ صدیقی)

کراچی( )پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اللہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن احسن اقدام ہے لیکن اگر یہ آپریشن ناجائزکمائی کی راہ استوار کرنے کے لئے نہیں تو ٹریفک جام جیسے مسائل سے عوام کو کسی حد تک ریلیف مل سکے گا انہوں نے کہا کہ سیاسی بلیک میلنگ میں آئے بغیر کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی اور پھر دوبارہ تجاوزات کو نہ ہونے دینا ایک بڑا مسئلہ ضرور ہے لیکن خوف خدارکھنے والے اور عوام کے خدمت سے معمور دل ہی اس بڑے مسئلہ سے نبٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ باعزت روزگار،حلال کمائی کا حق سب کو ہے لیکن اس کے لئے اگر عوام کو پریشان کیا جائے ناجائز تجاوزات قائم کر کے تو اس حلال کمائی میں بھی ملاوٹ آجاتی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن میں انتظامیہ کی بھر پور مدد کریں اور دوبارہ ان تجاوزات کو نہ ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی اسی جانفشانی سے کیا جائے توجلد اس شہر کی رونقیں بحال ہو جائیں گی،

[..مزید پڑھیئے]


27-Mar-2014 03:00:00 :::

علامہ سید احمد شاہ سیفی کے آستانہ پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
علمائے حق ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہے۔(علامہ منیر احمد شاکر)


کراچی( )  پاکستان فلاح پارٹی علماء رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینٹر علامہ منیر احمد شاکر،ممبران علماء رابطہ کمیٹی کراچی علامہ یار محمد سعیدی،علامہ غلام حسین سیفی،علامہ عبد الشکور مصطفائی،قاری عبد القیوم،علامہ خلیل الرحمن چشتی،علامہ ناصر ترابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جماعت اہلسنت کراچی کے نائب امیر علامہ سید احمد علی شاہ سیفی کے آستانہ پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ اور مسلسل دہمکی آمیز کالوں پر گہری تشویش اور سخت احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت کا پرچار کرنے والے علمائے اکرام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کا کام ہے،اولیاء کے آستانہ انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں دہشت گردوں کی جانب سے ان پر حملہ اور انہیں بند کرنے کی دہمکیاں دینا معمول بنتا جارہا ہے لیکن حق کا پرچار کرنے والے اس ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے اور ان کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں،

[..مزید پڑھیئے]


26-Mar-2014 12:00:00 :::

ڈالر میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے،پیٹرول مصنوعات میں نمایاں کمی کی جائے،بجلی کے بلوں میں ہونے والا اضافہ واپس لیا جائے،کراچی میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پایا جائے۔(محمد حبیب اللہ صدیقی)


کراچی( )  پاکستان فلاح پارٹی کراچی سٹی کی انتظامیہ کا اجلاس محمد حبیب اللہ صدیقی کی صدارت میں منعقد ہو ا جس میں لاہور میں منعقدہ ارکین ریفریشر کورس اور مرکزی و صوبائی انتخابات میں کراچی سے روانگی اور کراچی سٹی و ضلعی انتخابات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی محمد حبیب اللہ صدیقی نے کہا کہ جمہوری حکومت میں عوام کے مسائل تیزی حل ہو سکتے ہیں لیکن حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے عوام مسائل کے گرداب میں دہنستے چلے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈالر میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل ہونا چاہیے،پیٹرول مصنوعات میں نمایاں کمی کی جانی چاہیے اور بجلی کے نرخ میں اضافہ کے بجائے کمی ہو نی چاہیے تا کہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکمران اور اپوزیشن کی نورا کشتی کی وجہ سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع ہونے والا آپریشن بے نتیجہ رہا جس کا واضح ثبوت کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کی وارداتوں میں اضافہ ہے،انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیئے بغیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں سے سیاسی مدخلت کو ختم کئے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی جانب سے ہونے والے سیاسی ناٹک کو سمجھیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں محب وطن،ایماندار افراد کو اپنا نمائندہ منتخب کریں 

[..مزید پڑھیئے]


25-Mar-2014 01:00:00 :::

پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی و صوبائی انتخابات کا شڈول جاری پہلے مرحلہ میں 12اپریل2014ہفتہ کو مرکزی و صوبائی قیادت کا انتخاب لاہور میں منعقد ہونے والے ارکین کے اجلاس میں کیا جائے گا،بعد ازاں ضلعی تنظیمات کے انتخابات ہوں گے۔راشد گردیزی 



کراچی( ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی اور صوبائی انتخابات کی تاریخ29مارچ سے بڑھا کر12اپریل کر دی گئی ہے۔پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات راشد گردیزی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن2014-15جو کہ29مارچ2014کو ہونے تھے اُس کی تاریخ بڑھا کر12اپریل کر دی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے مرکزی و صوبائی انتخابات میں ملک بھر سے ارکین فلاح پارٹی حصہ لیں گے اور اگلے دو(۲) سال کے لئے مرکزی اور چاروں صوبوں کی قیادت کا انتخاب کیا جائے گا اس سلسلے میں ارکین کو دعوت نامے ارسال کئے جارہے ہیں،رفقاء و ارکین بورڈ کے نگراں ڈاکٹر خالد اقبال کے مطابق پورے پاکستان میں منعقد ہونے والے رفقاء و ارکین ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان بھی28مارچ تک کر دیا جائے گا جس کی تحریری اطلاع ضلعی تنظیمات کو ارسال کر دی جائے گی،نئے ارکین بشمول پرانے ارکین لاہور میں منعقد ہونے والے مرکزی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ نئے رفقاء بشمول پرانے رفقاء و ارکین اپنے ووٹ کا استعمال مرکزی انتخابات کے بعد منعقد ہونے والے ضلعی انتخابات میں کریں گے۔

[..مزید پڑھیئے]


24-Mar-2014 05:00:00 :::

دہشت گردوں کو بھائی قرار دینے والوں کے ماضی سے قوم آگاہ ہے۔ قاضی عتیق الرحمن 
قائد اعظیم کو کافراعظم اور پاکستان کو ناپاکستان کہنے والے کس منہ سے پاکستان کے تحفظ کی بات کر رہے ہیں۔ 



کراچی( )   پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں اور شہریوں کے قاتل طالبان کو قوم معاف نہیں کر سکتی ہے دہشت گردوں کو اپنا بھائی قرار دینے والے بھی طالبان کے جر م میں برابر کے شریک ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انفارمیشن سیل سے جاری ہونے والے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے پیارو اور محبت کی پینگیں بڑھا نے والوں کے ماضی سے پاکستانی قوم اچھی طرح آگاہ ہے،یزیدیت کے علمبر دار وں کی جانب سے قوم کوئی توقع نہیں رکھتی،انہوں نے کہا کہ آج نظریہ پاکستان اور قائد اعظم کے افکار کی باتیں کرنے والے یاد کریں کہ انہی کے پیش روؤں نے ہی قائد اعظم کو کافر اعظم اور پاکستان نا پاکستان قرار دیا تھا

[..مزید پڑھیئے]


18-Mar-2014 11:00:00 :::

عوام طالبان دہشت گردوں کی رھائی کسی صورت قبول نہیں کریں گے قاضی عتیق الرحمن 
طالبان کمیٹی میں شامل نام نہاد سیاسی رہنماؤں کا کردار بھی مشکوک ہے مرکزی صدرPFP 



کراچی(    ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن نے طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رھائی کے مطالبہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کی رہائی کو ملک کے محب وطن عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے،پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیل سے جاری ہونے والے بیان میں قاضی عتیق الرحمن نے کہا کہ 70 ہزار سے زاہد پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں،اب طالبان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،

[..مزید پڑھیئے]


17-Mar-2014 01:00:00 :::

ملک کو درپیش چیلنجز سے عوامی قیادت ہی نبرر آزما ہو سکتی ہے۔محمد حبیب اللہ صدیقی 
صدر PFPکراچی
اسمبلی میں موجود نمائندوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے میں لگن نہیں۔ 


کراچی( )  پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس ملک کے وسائل کو 67 برسوں سے مفاد پر ست سیاسی اشرافیہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر تی آئی ہے،عوام کی حالت زار دن بدن بد سے بدتر ہو تی جا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے PS-118 گلشن اقبال میں کارکنان،ذمہ داران اور معززین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام روزبروز مسائل کے انبار تلے دبتے جا رہے ہیں،لیکن اسمبلیوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے، ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے لیکن اس مملکت خداداد کے کرتا دھرتا عیاشیوں کی داستائیں رقم کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو پار لگانے کے لئے عوام کو خود جدوجہد کرنا پڑے گی،اور جب تک عوام کے اندر قانون کی پاسداری اور ملک و ملت کی ترقی جزبہ بام عروج تک نہیں پہنچتا اُس وقت تک سیاسی اشرافیہ اس ملک کو کھو کھلا کرتی رہیگی،انہوں نے گزشتہ دنوں صدر ایمپریس مارکیٹ میں غلط سمت سے آنی والی گاڑی کو روکنے پر ٹریفک پولیس کی نوجوانوں کے ہاتھوں زرد و کوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند قانون پسند اہلکار وں کی حوصلہ توڑنے والے نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کی رٹ کو سختی سے نافذ کیا جائے

[..مزید پڑھیئے]


14-Mar-2014 01:00:00 :::

بلدیاتی انتخابات نہ کرو اکر صوبائی حکومتیں " پاور شیئرنگ پر تیار نہیں ہیں 
نام نہاد جمہوری سیاسی جماعتوں کا کردار عوامی امنگوں کے یکسر خلاف ہے 
مرکزی سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت کا بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں طلب کرنے کے سپر یم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم 



کراچی( )  پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے سپریم کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں طلب کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام کی تکلیف کے ازالے کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پاکستان فلاح پارٹی کے چاروں صوبائی پولیٹیکل سیکریٹریز سے  ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے،ہر پارٹی نے اپنے منشور میں عوام سے بلدیاتی انتخابات کروانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منتخب ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات سے ہر سیاسی جماعت راہ فرار اختیار کر رہی ہے،عوام کے مسائل سے کسی کو بھی دلچسپی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے اس لئے کترا رہی ہیں کیونکہ اختیار ات نچلی سطح پر عوام کو منتقل کرنا سیاسی طالع آزماؤں کی طبیعتوں کو گراں گزرتا ہے،پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات جیسے اہم عوامی مسئلے سے اپنا دامن چھڑا کر بیٹھی ہیں،انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری سیاسی جماعتوں کا کردار عوام امنگوں کے یکسر خلاف ہے،اقتدار میں آنے والی جماعتوں اپوزیشن میں آنے کے بعد انہیں جمہوریت کے راگ الاپناشروع کر دیتی ہیں،اور حکومت میں ا ٓنے کے بعد انہیں جمہوریت یاد نہیں رہتی بلدیاتی انتخابات نہ کرو اکر صوبائی حکومتیں پاور شیئرنگ پر تیار نہیں ہیں 

[..مزید پڑھیئے]


12-Mar-2014 05:00:00 :::

انصاف کی عدم فراہمی معاشرے میں جرائم کے اضافہ کا با عث بن رہی ہے،محمد حبیب اللہ صدیقی
صدر پی ایف پی کراچی
عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے خود آگے بڑھ کر جدوجہد کرنا ہوگی۔


کراچی( )   پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اللہ صدیقی نے کہا کہ ملک میں قانون تو موجود ہے لیکن عمل درآمدکرنے اور کروانے والا کوئی موجودنہیں ہے اس کی وجہ حکمرانوں کی قانون شکنی، عدلیہ کا سست نظام انصاف،قانون نا فذ کرنے والے اداروں کا عوام میں سے خوف ختم ہونا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے PS-126 میں منعقدہ کارکنان اور معززین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ا نتظامیہ کے سامنے کھلے عام جرائم ہورہے ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ کے ادنیٰ اہلکاروں سے لے کر اعلیٰ افسران تک رشوت خوری اور اقرباء پروری کے شکار ہو چکے ہیں۔اس کی تازہ مثال ناجائز تجاوزات کے خلاف کیا جانے والا آپریشن ہے جس کے اختتا م پر تجاوزات اب پہلے سے زیادہ اور مؤثر پیمانے  پر قائم ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر علاقے بالخصوص کراچی میں قانون کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے معاشرہ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے، قانون نافذکرنے والے اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کیلئے بغیر اور کرپٹ افسران کو سرِ عام عبرت ناک سزا دیے بغیر قانون پر عمل داری نا ممکن ہے۔انہوں نے کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود ڈکیتیوں میں اضافے اورہشت گردوں کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جب تک نا اہل اور جرائم پیشہ افراد کوباہر نہیں کیا جاتا حالات بہتر ہونا ممکن نہیں، انصاف کی عدم فراہمی معاشرے میں جرائم کے اضافہ کا با عث بن رہی ہے،کیا وجہ ہے کہ آزاد عدلیہ بھی تاحال عوام کو ریلیف پہنچانے سے قاصر ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کی خاموشی پاکستان کو خطرناک سمت لے جاچکی ہے،اگر یہ خاموشی ختم نہ ہوئی تو ہر گھر دہشت گردی اور جرائم سے متاثر ہ گھر بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حرام کی کما ئی سے پروش پانے والے سیاستدان کبھی عوام کے مسائل کو سمجھنے اور اُس کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کریں گے۔ محب وطن عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے خود آگے بڑھ کر جدوجہد کرنا ہوگی،تھر میں قحط سالی معصوم بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کا ایجنڈا عوام کو مصائب میں مبتلا رکھنا ہے تا کہ وہ ملک کی فلاح اور سلامتی کے بجائے اپنے آپ میں ہی مگن رہیں،انہوں نے کہا تھر میں ہونے والی ہلاکتیں ایک مہذب معاشرے کے لئے کلنک کا ٹیکا ہے اور اس کے لگانے والے موجودہ حکمران ہے 

[..مزید پڑھیئے]


12-Mar-2014 12:00:00 :::

لیاری میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں اور فائرنگ کی مذمت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔(محمد حبیب اللہ صدیقی)



کراچی( )  پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اللہ صدیقی نے لیاری میں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں خواتین،بچوں،بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہر طرف موت کا راج ہے اور اس کو روکنے والی کوئی قوت نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ تھر میں بھوک سے ہلاکتیں،کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں لیکن اس کو روکنے والی کوئی قوت نظر نہیں آتی حکومت وقت کے مشیران اور وزیران سب اچھا ہے کا نعرہ بلند کرتے ہوئے نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی اتنی تذلیل کبھی نہیں ہوئی جتنی اس حکومت میں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے آج عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دینا تو درکنار زندہ رہنے کا حق بھی دینے کو تیار نہیں اور وزیران کا یہ بیان کہ اموات ہو گئی تو کون سی قیامت آگئی یہ روٹین کے معاملات ہیں بے حسی اور بے غیرتی ہے ایسی حکومت کو عوام پر حکمرانی کرنے کا کوئی حق نہیں،وفاقی حکومت اس سلسلہ میں مداخلت کرئے اور سندھ میں گورنر راج لگا کردہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے تا کہ حالات میں کسی حد تک بہتری آسکے،انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن جاری ہے اور اب تک ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،لیکن کسی کو اب تک سزا نہیں دی جا سکی یا تو گرفتار ہونے والے بے گناہ ہے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے ان سے مول تول کر کے چھوڑ دیتے ہیں،دہشت گردوں کے ساتھ جب تک بے رحمانہ آپریشن نہیں کیا جائے گا اس وقت تک کراچی میں موت کا کھیل جاری رہیگا۔

[..مزید پڑھیئے]


11-Mar-2014 05:00:00 :::

معاشرے کو پڑھے لکھے،باصلاحیت،سیاسی شعور کے حامل نو جوان ہی سدھار سکتے ہیں۔ڈاکٹر خالد اقبال
پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی اور صوبائی انتخابات 12اپریل کو لاہور میں ہونگے کراچی سے اراکین کا قافلہ 11اپریل بذریہ ٹرین روانہ ہوگا،مرکزی سیکریٹریٹ پر اراکین و رفقاء کے انٹر ویوز


کراچی ( )  پاکستان فلاح پارٹی کے اراکین و رفقاء کے لئے انٹرویوز مرکزی سیکریٹریٹ میں ہوئے انٹرویو بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر خالد اقبال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو پڑھے لکھے،باصلاحیت،سیاسی شعور کے حامل نو جوان ہی سدھار سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اپنے سے وابستہ ہرفرد کی فکری تربیت کرتا ہے جس سے اُن کو معاشرے میں اعلیٰ اور ممتازمقام حاصل ہو تا ہے،انہوں نے کارکنان فلاح پارٹی پر زور دیا کہ وہ اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کے لئے اپنی تو انیاں صرف کرئیں تا کہ ملک سے نفرت،دہشت، بھوک افلاس کا خاتمہ ہوسکے،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رکن بورڈ کے ممبر ندیم ہارون نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی نے اپنے ابتدائی ادوار میں ہی جو نظام تر بیت واضع کیا ہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں موجود نہیں،متوسط طبقہ کے افراد پر مشتمل یہ جماعت عنقریب پاکستان کی صف اول کی سیاسی جماعت بن کرابھرے گی اور ہمارا سرمایہ ہمارے تربیت یافتہ کارکنان ہونگے،انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمران عوام کی حفاظت کے قابل نہیں کیونکہ ان کو تو ازخود اپنی حفاظت کی فکر لگی رہتی ہے،اس ڈر و خوف میں اُن کو ملک اور ملک میں بسنے والی عوام کا سوچنے کی مہلت کس طرح مل سکتی ہے،اس موقع پر مرکزی سیکریٹری مالیات محمد علی شیخ،مرکزی رہنماء ارحم رضا،کراچی کے نائب صدر شکیل الدین صدیقی، سیکریٹری اطلاعات کراچی عمران احمد بھی موجود تھے،مرکزی رکن و رفقاء بورڈ نے اعلان کیا کہ پورے پاکستان میں تنظیمی ٹیسٹ لیئے جا رہے ہیں

[..مزید پڑھیئے]


09-Mar-2014 11:00:00 :::

عوامی نمائندوں کے ٹیکس گوشواروں کو خفیہ دستاو یزات قرار دینا عوام دشمنی ہے.محمد علی شیخ

کراچی( ) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات اور اکنامک جسٹس فورم کے نائب صدر محمد علی شیخ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانیوالے اراکین پالیمنٹ کے گوشواروں کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں ایف بی آر کے موقف سے متضاد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اختیار کیا گیا موقف ایک خود مختار ادارے کو زیب نہیں دیتا۔عوامی نمائندوں کے ٹیکس گوشواروں کو خفیہ دستاویزات قرار دینے اور سیاستدانوں کی آمدنی کے حقیقی ذرائع جاننے سے معذوری کا اظہار عوام کی کمائی پر پلنے والی افسر شاہی کی عوام سے دشمنی ہے

[..مزید پڑھیئے]


08-Mar-2014 05:00:00 :::

تھر میں بچوں کی ہلاکت کا سن کر ہر شخص کی نیند اڑ گئی ہیں لیکن بے حس،بے غیرت حکمرانوں کے سرتک شرم سے نہیں جھکے(محمد حبیب اللہ صدیقی)
سپریم کورٹ کا از خود نوٹس احسن اقدام ہے لیکن صرف خانہ پوری نہ کی جائے بلکہ ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔


پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر محمد حبیب اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ تھرمیں قحط کی وجہ سے بچوں کی ہلاکت نا قابل معافی جرم ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کے اعترافی بیان کو سامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندہ قائم علی شاہ سمیت ذمہ دار افراد کونشانِ عبرت بنائے،سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو ایکشن لینا اچھا عمل ہے لیکن عوام کو بھوکا مارنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت بخشی گئی تو عوامی عدالت اس کا فیصلہ کر ے گی،انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے دعویداروں کا عوام کو بھوکا مارنا المیہ ہے، حکمران صرف عیاشیوں میں لگے ہوئے ہیں تھری پیس سوٹ پہن کر ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی اور نہ ہی ثقافت کے نام پر فحاشی پھیلانے سے عوام کا کوئی فائدہ ہوتا ہے بلکہ عوام کے جان و مال،عزت اور آبرو کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائدہو تی ہے اور اس میں غفلت برتنے کی سزا عبرت ناک ہونی چاہیے آج تک عوامی نوعیت کے کسی بھی کیس میں مجرم کو سزا نہیں دی گئی، انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا سن کر ہر شخص کی نیندیں اڑ گئی ہیں لیکن بے حس،بے غیرت حکمرانوں کے سرتک شرم سے نہیں جھکے،ہلاکو خان اور چنگیزخان کے جا نشین حکمران کو جلد انجام تک پہنچا نے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ عوام اپنی بے حسی کو ختم کرکے حکمرانوں اور وزیروں کا خود احتساب کرے اس وقت بے رحمانہ احتساب کی ضرورت ہے جس کا آغاز حکمرانوں سے شروع کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلہ پر عدلیہ کی جانب سے سخت فیصلہ نہ آیا تو پاکستان فلاح پارٹی ایسے بے رحم حکمرانوں کے خلاف سخت احتساب کا عمل شروع کر ے گی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بچوں کی موت کا سبب بننے والے آفیسروں کو معطل کرنامسئلہ کا حل نہیں بلکہ ذمہ داروں کو الٹا لٹکانا ازحد ضروری ہے

[..مزید پڑھیئے]


Page 1  of  6 First Previous [1] 2 3 4 5 6 Next Last